• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 16,200 روپے مقرر

کراچی (اعجاز احمد…اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے میں محنت کشوں کے لیے کم ازکم ماہانہ اجرت 16,200روپے مقرر کردی، جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت 625 روپے روزانہ ہوگی۔ محکمہ محنت و انسانی وسائل سندھ نےاس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،جس کا اطلاق صوبے میں تمام صنعتی وتجارتی اداروں پر ہوگا اور یہ یکم جولائی 2018 سے لاگو کیا گیا ہے۔ پیپلز لیبر بیورو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر حبیب الدین جنیدی نے اس حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے صنعتی و تجارتی اداروں کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ’’سندھ منیمم ویجز بورڈ‘‘(Sindh Minimum Wages Board) کی سفارش پر کم ازکم ماہانہ تنخواہ کے قانون سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کام کرنے والے تمام غیر ہنر مند محنت کشوںکی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے اِسے 16200 روپے ماہانہ مقرر کیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ تنخواہ 15000روپے ماہانہ تھی۔ اسی طرحڈیلی ویجز پر کام کرنے والے غیر ہنرمند محنت کشوں کی کم از کم اجرت 625 روپے روزانہ مقرر کی گئی ہے۔ دریںاثناء حبیب جنیدی نے ایک بیان میں کہا گو کہ یہ اضافہ موجودہ مہنگائی کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن اس سے مزدوری کی کسی حد تک اشک شوئی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے واضحکیا کہ ٹریڈ یونینز مزدوروں کے حالاتِ کار میں بہتری لانے کے لئے اپنی جدوجہد بہرکیف جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین