• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کے داماد اشتہاری قرار، جائیداد کی ضبطی کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے کر ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ علی عمران کی اربوں روپے مالیت کی جائیداد پاکستان میں ہے،تحقیقات کیلئے طلب کیا ، وہ بیرون ملک فرا رہو گیا۔لاہور میں علی سنٹر ،علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کےدفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں۔اعوا ن علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے۔غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائیداد علی عمران کے نام ہے۔گلبرگ 3 میں میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ 99/100 A بلاک ہے۔ مدینہ فیڈز مل اورعلی پروسیڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد کی ملکیت ہیں۔عمران علی یوسف پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13کروڑ روپےرشوت لینے کا الزام ہے۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے متعدد بار ملزم کو تحقیقات کےلیےطلب کیا لیکن علی عمران یوسف پیش نہیں ہوئے۔ جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جس پر ملزم بیرون ملک فرا رہو گیا ۔

تازہ ترین