• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات سے پہلے مہم کا آج آخری دن

ضمنی انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ہیں ۔

14 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی 10، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔

35 حلقوں کے لیے 99 لاکھ، 24 ہزار 700 بیلٹ پیپرزفوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران کے حوالے ہیں،اب فوج کی ہی نگرانی میں پریزائیڈنگ افسران کو 13 اکتوبر کو فراہم کیے جائیں گے۔

انتخابات کی نگرانی کے لیے 27 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل، پولنگ سے 2دن قبل حلقے میں جائیں گی اور انتخابی نتائج مکمل ہونے تک حلقوں میں رہیں گی۔

مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی نتائج مرتب کرنے کے ساتھ گنتی کے عمل کا بھی جائزہ لیں گی۔

ضمنی انتخابات میں 7 ہزار 364 سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ،جنہیں بذریعہ ای میل ووٹر پاس کوڈ بھیج دیا گیا ہے ، 14اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8سےشام5بجے تک آئی ووٹنگ کا استعمال کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامہ کے مطابق تمام امیدوار انتخابی مہم 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب ختم کرنے کے پابند ہیں،خلاف ورزی پر 2 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ملیں گی ۔

تازہ ترین