• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سمندری طوفان تتلی کے باعث بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔


سمندری طوفان تتلی نے آندھرا پردیش اوراڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے،متاثرہ علاقوں میں مکانات تباہ ہوگئے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے، موصلات کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے جس کی شدت آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید کم ہوجائے گی۔

ریاستی حکومتوں نے طوفان کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع اور فون سروس معطل ہوگئی ہے اور سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین