• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی فلم اسٹار دلیپ کمارکی طبیعت کچھ روز قبل اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا تاہم اب وہ ٹھیک ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

دلیپ کمار کےقریبی دوست نےسوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے،ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کو مکمل آرام کرنے اور انفیکشن کے باعث احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

95 سالہ بھارتی اداکار دلیپ کمار کے دوست ’فیصل فاروقی‘ نےدلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ جاری کیا ہے جس میں اُن کے طبیعت سے متعلق مداحوں کا آگاہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اللہ کا شکر ہے دلیپ کمار صاحب اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے اور ابھی گھر پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا کہا ہے تاکہ دوبارہ انفیکشن سے انہیں روکا جاسکے۔


فیصل فاروقی نے مزید لکھا کہ آپ سب کی دعائوں کا بے حد شکریہ، باقی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے دلیپ کمار ممبئی کے بڑے اور معروف لیلاوتی اسپتال میں داخل تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہیں نمونیہ ہوا ہے اور اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔


اس سے قبل بھی دلیپ کمار کو سینے کے انفیکشن کی شکایت ہو چکی تھی اور وہ اسپتال میںبھی داخل رہ چکے ہیں، اس مرتبہ بھی ان کی طبیعت چیسٹ انفیکشن کے باعث خراب ہوئی تھی جس کے بعدانہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں نموینہ کی تشخیص کی تھی۔

تازہ ترین