• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر ٹینڈرز اور اسنارکل بلدیاتی اداروں کے سپرد کردی گئی


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں کو فائرٹینڈرز اور اسنارکل حوالے کرنے سے متعلق بارہ دری میں تقریب منعقد کی گئی۔

بارہ دری میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت 10 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل بلدیاتی اداروں کو حوالے کرنے کی تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر ، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 10 فائر ٹینڈرز اور 1 اسنارکل بلدیاتی اداروں کے سپرد کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اسنارکل 104 میٹر لمبی ہے جسکی خریداری پر 495 ملین خرچ ہوا، 10 فائر ٹنڈرز ہیں ، ایک کی مالیت19 ملین ہے جبکہ کل کی لاگت 190 ملین بنتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ایک فائر برگیڈہر اضلاع کو دی جائے گی جن میں سکھر، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ ، جیکب آباد، قاسم آباد اور حیدرآباد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائر ٹینڈرز کی گنجائش 8000 لیٹر پانی اور 500 لیٹر فوم کی ٹینکس ہیں۔

تازہ ترین