• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین حالی

ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمت

ہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت

کڑوی نصیحتوں میں ان کی بھرا ہے امرت

چاہو اگر بڑائی تو کہنا بڑوں کا مانو

ماں باپ کا عزیزو مانا، نہ جس نے کہنا

دشوار ہے جہاں میں عزت سے اس کا رہنا

ڈر، ہے پڑے نہ صدمہ ذلت کا اس کا سہنا

چاہو اگر بڑائی تو کہنا بڑوں کا مانو

تم کو خبر نہیں کچھ اپنے بھلے برے کی

جتنی ہے عمر چھوٹی اتنی ہے عقل چھوٹی

ہے بہتری اسی میں، ہے جو بڑوں کی مرضی

چاہو اگر بڑائی تو کہنا بڑوں کا مانو 

انتخاب: ناز بنتِ قدیر

تازہ ترین