٭… قائد ملت لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951ء ، منگل کے روز شہید کیا گیا۔
٭… ریڈیو پاکستان سے قائد ملت کی شہادت کی خبر شام 7 بجے نشرکی گئی۔
٭… شہادت کے وقت قائد ملت کی عمر 56 سال اور 15 دن تھی۔
٭…قائد ملت لیاقت علی خان کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید کیا گیا اور اُس جگہ کا نام
اُس وقت کمپنی باغ تھا۔
٭… قائد ملت لیاقت علی خان نے اپنی تقریر کا آغاز ’’برادرانِ ملت‘‘ کے الفاظ سے کیا۔
٭… شہید ملت کے آخری الفاظ ’’خدا پاکستان کی حفاظت کرے‘‘ تھے۔
٭… قائد ملت نے شہادت کا شرف حاصل کرنے سے قبل دو مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھا تھا۔
٭… قائد کے آخری جلسے میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔
٭… آخری جلسے میں قائد ملت نے بھورے رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی تھی۔
٭… قائد ملت کے جنازے کو 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔ ان کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔