• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے پاکستان قرضوں کی شفاف تفصیل مانگ لی

آئی ایم ایف نے پاکستان سے تمام قرضوں کی شفاف تفصیل مانگ لی ہے ،دوسری طرف پاکستان کی آئی ایم ایف کو قرض کی باضابطہ درخواست پر امریکی ردعمل بھی سامنے سامنے آگیا ہے ۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارڈ نے کہا ہے کہ دیکھاجائے گا پاکستان نے کس نوعیت کا قرض لیا ہے اور مزید کتنے قرض کا بوجھ برداشت کرسکتا ہے ۔

آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی مالی معاونت روکنےسےمتعلق بھی مدددیتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی کوشش ہوگی کہ زیادہ سےزیادہ رکن ممالک کویہ تکنیکی معاونت دیں۔

دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

امریکا نے یہ بھی کہا کہ قرضوں کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن کو ہرزاویے سے دیکھا جائے گا۔

تازہ ترین