آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لندن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولسن سےملاقات کی ،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
پاکستانی اور برطانوی حکام کے درمیان ملاقات وفود کی صورت میں ہوئی ،اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے لئے برطانوی خصوصی نمائندے گریتھ بائلےاوربرطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مارک سیڈویل بھی موجود تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،مشترکہ مفادات کیلئےپاکستان،برطانیہ کے باہمی تعاون کو اگلے مرحلے تک لے جانے کوتیارہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی حکام سےوفد کی سطح پرامن وامان سےمتعلق دوطرفہ تعاون کیلئے مذاکرات ہوئے، برطانوی لیڈرشپ نے دہشت گردی کےخلاف عظیم کامیابیوں اورخطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔