• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راستہ بتانے والا ’گوگل میپ‘ طلاق کا سبب بن گیا

راستہ اور اس کی دشواریوں سے آگاہی دینے والا گوگل میپ طلاق کا باعث گیا ۔

براعظم جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو گوگل میپ پر کسی اور مرد کے ساتھ دیکھ کر طلاق دے دی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ شخص گوگل میپ پر دارالحکومت لیما میں ایک مقبول پُل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کر رہا تھا کہ اُس نے گوگل اسٹریٹ ویو فوٹوز پر ایک جانی پہچانی خاتون کی تصویر دیکھی جو بینچ پر بیٹھی تھی اور ایک نامعلوم مرد کا سر اُس کی گود میں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ تصویر گوگل کیمرہ نے 2013 ءمیں کھینچی تھی اور محفوظ کر لی تھی،غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ وہ خاتون اُس کی اپنی بیوی ہے۔

جب متاثرہ شخص نے اپنی بیوی سے باز پرس کی تو خاتون نے ماضی کے افیئر کا اعتراف کر لیا اور یوں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

تازہ ترین