• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق ،سلمان رفیق بلیک لسٹ کردئیے گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر پنجاب سلمان رفیق کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔

نیب کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں نیب نےن لیگ کے دونوں رہنمائوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے درخواست کی تھی ۔

نیب کی درخواست منظور ہوگئی ہے جس کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک ہوگئے ہیں ،اب یہ دونوں ن لیگی رہنما بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے ۔

نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں 16 اکتوبر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر رکھا ہے، اسی اسکینڈل میں قیصر امین بٹ کو بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین