• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ، آئی ایم ایف ڈیل پر فنانشل ٹائمز کا تجزیہ

فنانشل ٹائمز نے پاکستان اور آئی ایم ایف کی ڈیل سے چین کےبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی پریشانی بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

فنانشل ٹائمز نے آئی ایم ایف اور پاکستان کی فنڈز ڈیل پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی پریشانیاں بڑھیں گی۔

فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت پر ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے لئے فنڈ سے معاہدہ لائف لائن ہے،پاکستان آئی ایم ایف ڈیل چین کے بی آر آئی منصوبے کی مشکل بڑھائے گی، ایک ہزا ر ارب ڈالر منصوبے کو یہ ایک اور جھٹکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے پارٹنر ممالک پہلے کئے گئے معاہدے ازسرنومرتب کررہے ہیں، کئی معاہدے ختم کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی فنڈنگ پاکستان کی مجبوری ہے کیونکہ صرف روپے کی قدر گرانے یا شرح سود بڑھانے سے فنانسنگ ضرورت کم نہیں ہورہی تھی۔

پاکستان کے اگلے 3 سالوں میں 15 ارب ڈالر قرض لینے کے اندازے ہیں، اس لئے اب تک 5 مرتبہ روپے کی قدرکم ہونے پر ایف ٹی کا تبصرہ ہے کہ ’گنتی جاری ہے‘۔

تازہ ترین