• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل فلائٹ منزل پر پہنچ گئی

دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل فلائٹ متوقع وقت سے پہلے ہی اپنی منزل نیو یارک پہنچ گئی۔

فلائٹ نے سنگاپور سے نان اسٹاپ نیو یارک تک کا 15 ہزار 344 کلو میٹر کا فاصلہ 17 گھنٹے 25 منٹ میں طے کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سنگاپور ایئرلائن دنیا کی اس طویل ترین کی فلائٹ میں 150 مسافر اور عملے کے17 ارکان سوار تھے۔

ویسے تو طویل ترین پروازوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے، رواں برس آسٹریلیا کی کوانٹاس ایئرلائن نے 17 گھنٹے دورانیہ کی پرتھ تا لندن فلائٹ کا آغاز کیا تھا ۔

اس کے علاوہ قطر ایئرلائن کی دوہا تا آکلینڈ فلائٹ کا دورانیہ ساڑھے 17 گھنٹے ہے ،لیکن سنگاپور تا نیویارک کی حالیہ پرواز واحد ہے ،جس نے اب تک 15 ہزار کلومیٹر کی حد پار کی ہے، چونکہ یہ فلائٹ نان اسٹاپ اور انتہائی طویل ہے، اس لیے اس میں مسافروں کے آرام کے لیے کوئی اکانومی کلاس نہیں رکھی گئی، صرف بزنس اور پریمیئم اکانومی کلاسز ہیں۔

تازہ ترین