• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کا نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار انڈسٹری میں زور و شور سے جاری ’می ٹو‘ مہم کا حصہ بن گئے ۔

بھارت میں می ٹو مہم اس وقت زور پکڑ چکی ہے جس کی زد میں نہ صرف بالی ووڈ ستارے بلکہ کرکٹرز اور سیاستدان بھی آگئے ہیں۔

امیتابھ بچن اور عامر خان کے بعد اکشے کمار نے بھی خاموشی توڑدی اور ہائوس فل 4 کی شوٹنگ منسوخ کردی ہے ۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر می ٹو مہم کے تحت جنسی ہراسگی کا الزام لگنے کے بعد بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار نے ہاؤس فلم 4کی شوٹنگ روک دی ہے۔

اکشے کمار نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نانا پاٹیکر کےساتھ فلم ہاوس فل فور میں کام کرنے سے انکار کردیابلکہ مطالبہ کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ روکی جائے ۔

ہاؤس فل 4کی شوٹنگ 70فیصد مکمل ہوچکی ہے جبکہ اکشے کے کیریئر میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کی ہو۔

عامر خان نے ہدایت کار سبھاش کپور پر جنسی تشدد کے الزامات کے بعد فلم ’مغل ‘چھوڑی۔

تازہ ترین