• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن کو بھی ’می ٹو‘ مہم کے تحت سزا دی جائے، کنگنا رناوت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’می ٹو‘ مہم نے ایک بار پھر کنگنا رناوت اور ریتک روشن کے درمیان ماضی کے اختلافات کو ہوا دیدی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ریتک روشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریتک روشن کو بھی ’می ٹو‘ مہم کے تحت سزا دی جانی چاہیے جو بیوی کے ہوتے ہوئے غیرلڑکیوں کے ساتھ گھومتے پھرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے ’’می ٹو‘‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کار وکاس بہل کے ساتھ جو کچھ ہوا بالکل ٹھیک ہوا، ہماری انڈسٹری میں اب بھی بہت سے لوگ موجود ہیں جو خواتین کے ساتھ بہت بری طرح پیش آتے ہیں اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے اور ان میں سے ایک ریتک روشن ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ شدت اختیار کر چکا ہے اور کئی اداکاروں، ہدایتکاروں، کامیڈین، مصنف سمیت سیاستدانوں کے نام بھی اس’می ٹو‘مہم کی زد میں آچکے ہیں جبکہ کئی نے ان الزامات کی تردیدکی ہے دوسری جانب ممبئی پولیس نے بولی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین