• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی


فلوریڈا(آئی این پی) امریکی تاریخ کا بدترین سمندری طوفان مائیکل نے فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں تباہی مچا دی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم جبکہ طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی ہے طوفان کے باعث درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے دوسری جانب لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک سمندری طوفان مائیکل امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا، طوفان کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ طوفان کے باعث لاکھوں کی تعداد میں افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی فلوریڈا میں ہوئی جہاں شمال مغربی ساحلی علاقے پر ہر جانب تباہی کے مناظر ہیں، دو سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے راستے میں آنے والی ہر شے کو اڑا کر رکھ دیا، سڑکیں ٹوٹ گئیں، جارجیا اور فلوریڈا کا خوبصورت ساحل اجاڑ بستی کا منظر پیش کر رہا ہے۔فلوریڈا کے چڑیا گھر میں جانوروں کے پنجروں کو بھی نقصان پہنچا، کئی درخت گر گئے، فلوریڈا کے گورنر رک سکوٹ نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، طوفان سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، نو لاکھ گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔فلوریڈا کے حکام کا کہنا تھا کہ طوفان کے باعث متاثرہ 6 ہزار 700 افراد نے 54 شیلٹرز میں پناہ لی ہے، ورجینیا اور کیرولائنا میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ فلوریڈا، الباما، کیرولیناز اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ گورنر ریک اسکوٹ کا کہنا ہے کہ مائیکل نامی سمندری طوفان نے ریاست میں وہ تباہی مچائی ہے جس کا تصور کرنا ممکن نہیں۔فلوریڈا کے گورنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل نے بہت ساری زندگیوں کو ہمیشہ کیلیے تبدیل کردیا اور بہت سے خاندانوں نے اپنا سب کچھ گنوا دیا۔ریک اسکوٹ نے بتایا کہ امریکی کوسٹ گارڈ نے امدادی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے دس منصوبوں پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیںاور انہوں نے طوفان میں پھنسے 27 افراد کی زندگیاں بچائی ہیں۔ فلوریڈا اور میکسیکو ساحل میں سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرین کی باقیات یا لاشوں کی تلاش شروع کردی جبکہ اب بڑے پیمانے پر مکانات کے ملبہ میں سے باقیات یا لاشوں یا زخمیوں کو تلاش کیا جا رہا ہے ، گورنر ریک سکاٹ نے بتایا کہ طوفان کے باعث ناقابل یقین تباہی ہوئی ہے اور اب امدادی ٹیمیں ملبہ میں سے ایسے زندہ بچ جانے یا ہلا و زخمی ہونے والوں کی تلاش کا کام کرہی ہیں جنہوں نے بار بار متنبہ کیے جانے کے باوجود علاقہ یا اپنی رہائشی عمارتیں خالی نہیں کی تھیں ۔مجھے ان شہریوں کے بارے میں ابھی تک تشویش لاحق ہے کہ وہ بخیریت ہوں تاہم پھر بھی امید ہے کہ زیادہ جانی نقصان نہیں ہو گا ۔ دریں اثناءامریکی فوج نے کہا ہے کہ فلوریڈا نیشنل گارڈز کے 2000نیشنل سولجرز بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔

تازہ ترین