برطانیہ کے شہر برسٹل میں مسافر طیارے خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔
یہ مناظر اس وقت دیکھے گئے جب برسٹل کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارے لینڈکر رہے تھے اور اسی دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ بارش کچھ یوں برسی کہ طیارے دائیں بائیں ڈولنے لگے اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق یوں جہاز وں کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم تمام پائلٹس نے مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کی اور خطرناک حادثے سے محفوظ رکھا۔