یوں تو چین میں آئے دن مختلف حادثات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم حال میں ایک چینی ریسکیو اہلکار نے اپنی بہادری کا عملی مظاہرہ کر کے کئی زندگیاں بچا لیں۔
یہ حادثہ چین کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جب کچن میں رکھے گیس سلنڈرزمیں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک بہاردر ریسکیو اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نہ صرف آگ بجھائی بلکہ شعلوں میں لپٹے تین سلینڈر کو ریسٹورنٹ سے باہر لے گیا اور پھر اُسے بجھایا جس کے باعث ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد بالکل محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گئے۔