• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر: زلمے خلیل زاد کی افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات

افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندے زلمے خلیل زاد نے قطر میں افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زلمے خلیل زاد اورطالبان نمائندوں کی ملاقات جمعے کو ہوئی۔

امریکی حکام نے 4ماہ کے دوران دوسری بار طالبان نمائندوں سے براہ راست ملاقات کی ہے، تاہم اس بات چیت کی تفصیلات سامنےنہیں آسکی ہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی بات چیت یا ملاقات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

تازہ ترین