• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلٹ پیپرز آج پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جائینگے

کل اتوار ضط اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران بیلٹ پیپرز آج پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بیلٹ پیپرز تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

بیلٹ پیپرزکی ترسیل پاک فوج کی نگرانی میں کی گئی، ملک بھر کے 35 حلقوں کے لیے 99 لاکھ 24 ہزار 700 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے 641 امید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائےتھے، دست برداری کے بعد اب 372 امیدوار میدان میں ہیں۔

تازہ ترین