مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا، پلواما میں کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔
قابض بھارتی فوج نے پلواما میں محاصرے کے دوران کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کیا ، شہید ہونے والے کشمیری کی شناخت شبیر احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے ۔
دوسری جانب بھارت مخالف احتجاج روکنے کیلئے پلواما میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ وادی میں انٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔