• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس چیف کی جانب سے واٹس ایپ پر پولیس کے خلاف شکایات کی سروس کے دو ماہ کے دوران1022 پیغامات موصول ہوئے جن میں سے 576 پیغامات میں کراچی پولیس چیف کے اقدامات کی تعریفیں کی گئیں۔

پولیس ترجمان عادل رشید کے مطابق ڈاکٹر امیرشیخ کی جانب سے شکایات کے فوری ازالے کیلئے واٹس ایپ سروس 13 اگست کو شروع کی گئی تھی جس کے دو ماہ کے دوران واٹس ایپ نمبر پر کل 1022 پیغامات موصول ہوئے جن پر ایکشن لیتے ہوئے 28 مقدمات درج کئے گئے۔


ترجمان کے مطابق عوامی شکایت پر 4 پولیس ملازمین کو معطل جبکہ 2 کا تبادلہ کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق واٹس ایپ پر کی گئی 22 شکایات جھوٹی نکلیں اور دیگر رپورٹس پر تحقیقات جاری ہیں۔ پندرہ پولیس ملازمان کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے اور 6 ملازمان کو کواٹر گارڈ کی سزا دی گئی۔ ایک سو اڑتیس تجاویز دی گئیں جبکہ 119 شکایات کرائم سے متعلق کی گئیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر پولیس کے خلاف 175 جبکہ سول نیچر و کورٹس سے متعلق 14 شکایات کی گئیں جرائم سے متعلق شکایات پر 20 مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 11 شکایات باہمی رضا مندی سے حل کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق تین شکایات ناقابل دست اندازی اور 3 شکایات عدالتی کارروائی سے متعلق نکلیں اور کئی پر کام جاری ہے۔ سول نیچر و کورٹ سے متعلق دو شکایات 2 جھوٹی نکلیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہری پولیس سے متعلق شکایات واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر بھیج سکتے ہیں۔

تازہ ترین