• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے علی ترین پیپلزپارٹی کے وزیر سے متاثر کیوں؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کے اپنی اکلوتی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کروانے کے اقدام سے بہت متاثر ہوئے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی 8 سالہ بیٹی کیف کو حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز میراں اسکول میں تیسری جماعت میں داخل کرایا۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم کے اس اقدام سے بہت متاثر ہوں، پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں تب ہی حقیقی تبدیلی آسکتی ہے جب ہمارے پالیسی میکر خود خطرہ مول لیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سردار صاحب کا تعلق دوسری سیاسی جماعت سے ہے مگر ان کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 161 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ اس امیدوار کو ملنا چاہیے جو بہترین امیدوار ہے اور بہترین امیدوار وہ ہے جو صبح دوپہر شام رات اپنی پارٹی کے لیے محنت کرتا ہے۔

علی ترین کہنا تھا کہ وہ اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کر رہے ہیں جو ستمبر میں مکمل ہونا ہے اور الیکشن جولائی میں آ رہے ہیں یعنی جون اور جولائی انتخابی مہم کے مہینے ہیں اس لیے میری مجبوری ہے کہ میں اپنا 100 فیصد وقت انتخابی مہم میں نہیں دے سکتا اس لیے سمجھتا ہوں کہ میں پارٹی ٹکٹ کا حقدار نہیں ہوں۔


تازہ ترین