• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رضا عابدی کو ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

فیصل رضا عابدی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ پولیس کوجو ہورہاہےوہ نظرکیوں نہیں آ رہا، یہ امتیازی سلوک کیوں؟حیرانی ہورہی ہے کہ اسلام آباد پولیس اتنی ذمہ دار کیسے ہوگئی؟

جج سہیل ناصر نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ یہاں تو لوگ درخواست دے دے کر مر جاتے ہیں، کوئی کارروائی نہیں ہوتی، ایک شخص سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد نکل رہا تھا اسےگرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کی حمایت نہیں کر رہا صرف مساوی نظام کی بات کر رہا ہوں، بدقسمتی ہے کہ ہر کسی کو اپنی وردی کی پڑی ہوئی ہے، یہ کیا فلسفہ ہےکہ ایسےلوگوں کو اشتہاری قرار دے دیا جاتا ہے جو تقریریں بھی کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا، وہ تقریریں کرتے رہے، سیون اے ٹی اے تو مذاق ہوگیا ہے، جس پر دل چاہا دہشت گردی کی دفعات لگا دیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے مقدمے میں گرفتار کرنے کی کیا کوشش کی تھی؟

پولیس پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پولیسں ٹیم گرفتاری کے لیے کراچی گئی تھی تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

تازہ ترین