• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو خطرناک قرار دے دیا

پاکستان ہیڈکوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ کے لئے خطرناک سائیڈ قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیانے جس طرح میچ ڈرا کیا ،اس سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 462رنز کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 362 رنز اسکور کرے میچ کو ڈرا کیا اور پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے جس طرح فائیٹ بیک کیا وہ قابل تعریف ہے،مخالف ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتی ہے ،گرین شرٹس کو پوری تیاری کےساتھ ابو ظبی ٹیسٹ کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں بیٹسمینوں نے اچھا اسکور کرکے بولرز کے لئے کام آسان کیا لیکن آخری کی دو وکٹیں نہ لینے پر افسوس ہے ،پاکستان ٹیم یہ میچ جیت سکتی تھی ، وہاب ریاض کے بجائے عباس اور یاسر سے پانچویں دن کی صبح بولنگ کرانی چاہیے تھی یہ بات سرفراز کو بتائی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ٹیسٹ میں امام الحق کا نہ کھیلنا لاس ہے لیکن اچھا ہے کہ کسی اور ینگ پپلیئر کو موقع ملےگا۔

تازہ ترین