• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر کے ڈائریکٹر کورآرڈینیشن کے گھر پر فائرنگ

کراچی کے علاقے دستگیر میں میئر کراچی وسیم اختر کے ڈائریکٹر کورآرڈینیشن عمران احمد کے گھرپر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، عمران احمد نے پولیس کو بتایا کہ انہیں کچھ مہینوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے وسیم اختر کے ڈائریکٹر کورآرڈینیشن عمران احمد کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔

اس حوالے سے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔

عمران احمد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انہیں کچھ مہینوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی درخواست پولیس کو بھی دی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین