• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل زبیر محمود کی شرکت

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 138 ویں لانگ کورس، 57 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 30 ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، نیپال، سری لنکا ،فلسطین اور لیبیا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

جنرل زبیر محمود حیات نے ممتاز کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات بھی دیئے،اعزازی شمشیر بٹالین سینئر انڈر آفیسر غلام نبی کو، صدارتی گولڈ میڈل سینئر انڈر آفیسر محمد بلال کوجبکہ کمپنی جونیئر انڈر آفیسر حمزہ نواز کو چیف آف آرمی اسٹاف میڈل دیا گیا۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے سپاہیوں کی کمان سنبھالیں گے جو اپنی وفاداری اور جذبہ قربانی کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ ہمارےسپاہی مشکل حالات میں بہترین نتائج دینےکے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران ،سفارت کاروں اور کیڈٹس کے رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین