• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک جملے میں بہت کچھ کہہ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طویل ترین خاموشی توڑ دی اور ایک ہی جملے میں بہت کچھ کہہ دیا ۔

لاہور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے آغاز کیا اور میڈیا سے گفتگو میںوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ’ طریقے تو سارے آتے ہیں لیکن پیار محبت سے کام کرنا چاہتے ہیں‘ ۔

ڈمی وزیراعلیٰ کے سوال پر عثمان بزدار نے دو ٹوک انداز میںصحافی کو جواب دیا اورکہا کہ میں نہیں تو کون ہے وزیراعلیٰ ؟آپ بتادیں ۔

ان کا کہناتھاکہ آئین میں ہر کسی کے اختیارات کی واضح تشریح موجود ہے،کوئی کسی کے اختیارات استعمال نہیں کررہا۔

عثمان بزدار نے مزید کہاکہ میں ہی وزیراعلیٰ ہوں ،آئینی طریقے سے آیا ہوں ،مجھے ہٹانے کےلئے بھی آئینی طریقہ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائےگا۔

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین