آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍صفر المظفّر 1440ھ 22؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے سابق صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو قریبی دوست اور شاندار آدمی قرار دیدیا ہے ۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں مشیل اوباما نے کہا کہ سابق صدر جارج بش کا شمار ان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ میں نے سابق صدر جارج بش کے ساتھ کئی سرکاری تقریبات میں شرکت کی ہے، وہ شاندار آدمی ہیں جو ہنسی مذاق کرنا پسند کرتے ہیں۔

مشیل اوباما نے کہا کہ جارج بش کی ہنسی مذاق کی عادت کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ گزارے وقت سے خوب محظوظ ہوتی ہیں۔

سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات کے دوران جارج بش نے مشیل اوباما کو کھانسی سے بچنے کی دوا دی تھی ۔

اس موقع کو امریکی میڈیا نے سابق صدور کی فیملی کے درمیان قریبی تعلقات قرار دیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں