• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلموں میں گانوں سےزیادہ موضوع کی اہمیت ہے، راجکمار ہیرانی

بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ آج انڈسٹری میں بننے والی نئی فلموں میں موضوع کو زیادہ اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔

فلم انڈسٹری کو سنجو،تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی کامیاب فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی نے کہا کہ انڈین فلم انڈسٹری میں ایک نئے دورکا آغاز ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایک دور تھا جب گانوں کے بغیر فلم بنانے کا تصور ہی محال تھا،لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔

بالی ووڈ کے کنگ ڈائریکٹر سمجھے جانے والے راج کمار ہیرانی نے کہا کہ آج کل انڈسٹری میں گانوں کے بجائے فلم کے موضوع کو زیادہ حیثیت دی جارہی ہے ۔

تازہ ترین