• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آرمی پبلک اسکول،سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

سپریم کورٹ کےحکم پرآرمی پبلک اسکول کےسانحےکی تحقیقات کےلئےپشاورہائیکورٹ کےسینئرجج محمد ابراہیم کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کردیاگیاہے۔

پشاورہائیکورٹ کےذرائع کےمطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارکے حکم پرآرمی پبلک اسکول کےسانحےکی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن میں آئی ایس آئی ،ایف آئی اے اورآئی بی کےافسران بھی شامل کیےگئےہیں ۔

ذرائع کےمطابق کمیشن کااعلامیہ پیرکےروزجاری کیےجانےکاامکان ہے ۔

تحقیقات کامطالبہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کےدورہ پشاور  کے دوران آرمی پبلک اسکول کےسانحےکےمتاثرہ والدین نےکیاتھا۔

تازہ ترین