جعلی اکائونٹس کے معاملے میں اب تک 100 ارب روپے سے زائد رقم کا سراغ لگالیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کے معاملے میں اب تک 75 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات میں 334افراد اور 210 کمپنیوں کے جعلی اکائونٹس کا سراغ لگایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے جعلی اکائونٹس میں کروڑوں اور اربوں روپے کی موجودگی کے حوالے سے نئے نام بھی سامنے آرہے ہیں ۔