• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق ،سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر پنجاب سلمان رفیق نے حفاظتی ضمانت کےلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

دونوں بھائیوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہم سے نیب نے جو ریکارڈ مانگا تھا وہ ہم فراہم کرچکے ہیں ۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ خدشہ ہے کہ نیب غیر قانونی طور پر گرفتار کرسکتا ہے ۔

درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 15اکتوبر کو سماعت کرےگا۔

تازہ ترین