• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری کے جوتے کا سوراخ میڈیا کی آنکھ سے نہ بچ سکا


شہزادی یوجین کی شادی میں شریک پرنس ہیری کے جوتے میں سوراخ میڈیا کی آنکھ سے نہ بچ سکا۔

گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی میں پرنس ہیری کے جوتے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، اس لئے نہیں وہ بیش قیمتی یا انوکھے تھے بلکہ ان کے جوتوں میں موجود سوراخ کیمرے کی آنکھ نے جا پکڑا ۔

ڈیوک آف سسکس پرنس ہیری کی کزن شہزادی یوجین کی شادی میں پرنس ہیری سیاہ پینٹ کوٹ میں میگھن مارکل کے ساتھ شریک ہوئے ۔

اس دوران ان کا جوتا کیمرے سے آنکھ سے نہ بچ سکا اس جوتے کے سول میں موجود سوراخ کیمرے میں محفوظ ہو گیا ۔

واضح رہے چند مہینے قبل پرنس ہیری یہ جوتا اپنے دوست کی شادی میں بھی پہن چکے ہیں۔

تازہ ترین