• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے رکشہ ڈرائیور کا اکاؤنٹ نوٹ اگلنے لگا

جعلی اکائونٹس کی تفتیش میں ایک اور اور حیران کن پیشرفت سامنے آگئی ،کراچی کے رکشہ ڈرائیور کا اکاؤنٹ نوٹ اگلنے لگا۔

اورنگی ٹائون کے رکشہ ڈرائیور کے اکائونٹ میں 2ارب 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔

ایف آئی اے نے ایک اور بینک اکائونٹ کا سراغ لگایا جس سے ڈھائی ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ۔

ایف آئی حکام نے اورنگی ٹائون کے اکائونٹ ہولڈر رشید سے 5روز پہلے پوچھ گچھ کی ،جس پر پتا چلا کہ وہ رکشہ چلاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اکائونٹ کے بارے میں بینک کے منیجر اور کمپنی کے مالک سے بھی تفتیش کی گئی ہے ۔

تازہ ترین