• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’دی ڈویژن 2 کے ٹریلرمنظر عام پر آگیا ہے ،جوآئندہ سال15مارچ کو لانچ کردی جائے گی ۔

فرانسیسی ویڈیو گیم ڈیویلپرزUbisoftکی تیار کردہ اس گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں ،جس میں واشنگٹن پر دہشت گرد حملہ کر دیتے ہیں اور بہادر جانباز ان دہشنوں کا خاتمہ کرنے میدان میں اترتے ہیں ۔

اس ایکشن ویڈیو گیم’دی ڈویژن 2 ‘ میں صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ماہر نشانے بازفائٹرز،ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم ایکس باکس وَن ،پلے اسٹیشن فوراور مائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے ۔

تازہ ترین