• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کو پھر سے پڑھی لکھی جماعت بنائوں گا،فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ لندن والوں سے باضابطہ قطع تعلقی کے اعلان کے بعد یہ بات واضح ہے کہ 22 اگست کے واقعے میں کون ملوث تھا اور کون نہیں ،ایم کیو ایم پاکستان کو دوبارہ 1986 کی پڑھی لکھی جماعت بناوںگا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ عدالتی کاروائی کے بعد 23 اکتوبر تاریخ ملی ہے ،اگلی سماعت میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جلد ہی فرد جرم عائد ہو اور یہ مقدمہ منطقی انجام کو پہنچے ،اس مقدمہ کا قائم رہنا لوگوں کی حب الوطنی پر سوال ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ میری کل پریس کانفرنس کے بعد رابطہ کمیٹی نے تاثر دیا گیا کہ مجھے منایا جائے گا ،اب انٹرا پارٹی الیکشن میں ہی بات ہوگی۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہاکہ ہم الیکشن میں ہارے بھی ہیں اور ہرایا بھی گیا ہے ،میں پارٹی کارکن کے ساتھ ہوں،مجھے کسی اجلاس میں نہیں بلایا گیا نہ ہی مجھ سے کسی جگہ مشاورت کی گئی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کہتا ہوں کہ کارکنان کی 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن کو واپس بحال کیا جائے،اب کارکنان بات کریں گے میں نہیں ۔

فاروق ستار نے کہاکہ جلد ہی کارکنوں کی مدد سے ایک بڑی چلائیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان کی عزت و وقار واپس بحال کرائیں گے ،اسے دوبارہ پڑھی لکھی جماعت بنائوںگا۔

تازہ ترین