• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرشتہ شہد سے عورت بنانے میں مصروف تھا۔
’’تمہارے پڑوسی کی بیوی بنارہا ہوں۔‘‘ اس نے بتایا۔
’’میری بیوی کب بناؤ گے؟‘‘ میں نے سوال کیا۔
’’بعد میں۔‘‘ اس نے جواب دیا۔
اگلے دن وہ بالائی سے عورت بنانے میں مصروف تھا۔
’’تمہارے دوست کی بیوی بنارہا ہوں۔‘‘ اس نے آگاہ کیا۔
تیسرے دن گیا تو وہ عطر سے عورت بنانے میں مصروف تھا۔
’’تمہارے کزن کی بیوی بنارہا ہوں۔‘‘
’’اور میری بیوی؟‘‘
’’کل بناؤں گا۔‘‘
اگلے دن میں وہاں پہنچا تو بالائی، شہد اور عطر ختم ہوچکا تھا۔
ستم ظریف فرشتہ کڑوے تمباکو سے ایک عورت بنائے بیٹھا تھا۔
تازہ ترین