یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 10 یمنی شہری ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ علاقے حدیدہ میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی حملے کی زد میں آگئی۔
مقامی ٹی وی نے مرنے والوں کی تعداد 17 بتائی ہے، جن میں 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
سعودی اتحاد نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔