• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ایک بیان میں تہمینہ درانی نے کہا کہ گرفتاری کے 8 روز بعد بالآخر شوہر سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی ، شوہر کی حالت دیکھ کر حیرت سے دوچار ہوں ، شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے کمرے میں روشنی اور تازہ ہوا کا گزر نہیں ہے، شہباز شریف کا کمرا ایسا ہے کہ دن اور رات کا احساس ہی نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف سے نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، اہلیہ نصرت شہباز اور بہو زینب بھی ملاقات کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

تازہ ترین