• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی کلین اینڈ گرین پاکستان سائیکل ریلی میں شرکت

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں کراچی میں منعقدہ سائیکل ریلی میں شرکت کی اور خود بھی سائیکلنگ کی۔

سائیکل ریلی میٹروپول سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر ختم ہوئی، سائیکل ریلی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فوارہ چوک پر پودا بھی لگایا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کی سائیکل ریس وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے، ایک سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ سائیکلسٹ کے لیے الگ ٹریک کا منصوبہ ابھی تک زیر غور نہیں ہے۔

گورنز سندھ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اپنی سیٹیں حاصل کریگی، انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے مصنوعی طور پر مہنگائی کو روکا ہوا تھا اور انہوں نے بہت قرضے لے لیے تھے جس کی وجہ سے مہنگائی کرنی پڑی۔

تازہ ترین