• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات، آر ٹی ایس ، آر ایم ایس سسٹم فعال

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے لیے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا، ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج بھیجیں گے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آر ٹی ایس سسٹم کا استعمال کیا گیا اور ایک مرتبہ پھر اسے ضمنی انتخابات میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج آر ٹی ایس پر الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے جب کہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس کے ذریعے نتائج بھیجیں گے۔

ذرائع کے مطابق 7 ہزار 186 پولنگ اسٹیشنز آر ٹی ایس سے منسلک کردیے گئے ہیں اور نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی نتائج کی موصولی کا عمل شام 5 بجے کے بعد فوری شروع ہو جائے گا اور نتائج مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین