• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

می ٹو مہم کا شکار بننے والے اداکار الوک ناتھ کا جوابی وار


بالی ووڈ میں جاری می ٹو مہم کا شکار بننے والے بھارتی اداکار الوک ناتھ نے جوابی وار کرتے ہوئے الزام لگانے والی پروڈیوسر اور رائٹر ونتا نندا کے خلاف ہتک عزت کا کیس فائل کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الوک ناتھ کے وکیل نے کیس فائل کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ الوک ناتھ کے خلاف الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ونتا نندا نے چند روز قبل یہ الزام عائد کیا تھا کہ الوک ناتھ نے 19سال قبل انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جس کے بعد دیگر اداکاراؤں نے بھی اس ہی قسم کی شکایات کی تھیں۔

تازہ ترین