پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے لیئے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پیٹرن وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔
پی سی بی کےچیئرمین احسان مانی کرکٹ کے امور کی انجام دہی کے لیئے کرکٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کر چکے ہیں ۔
اس حوالے سے چیئرمین احسان مانی نے پیٹرن وزیرا عظم عمران کان سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے لیئے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور مصباح الھق کے ناموں پر مکمل اتفاق کر لیا گیا ہے ۔
ان کےعلاوہ ستر اور اسی کی دہائی کے کرکٹرز کو بھی کمیٹی میں شامل کئےجانے کی تجویز ہے اور اس کے لیئے سابق کپتان انتخاب عالم مضبوط امیدوار ہیں ۔