• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کا ٹیسٹ کیرئیر خدشات سے دو چار ہو گیا ہے ۔ خراب پرفارمنس کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے ۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک ہوا ۔ حالانکہ وہاب ریاض کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی فارم نہیں تھی انہوں نے واپڈا کی جانب سے دو میچوں میں 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن تجربے کی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔

دبئی ٹیسٹ میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ پہلی اننگز میں 11 اوورز میں 39 اور دوسری اننگز میں 16 اوورز میں 42 رنز دیئے ۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر وہاب ریاض کی ٹیم منجمنٹ کی نظروں میں خاص اہمیت نہیں رہی ہے اس لیئے ابوظہبی ٹیسٹ میں ان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے ۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر پہلے ہی وہاب ریاض کے بارے میں برملا کہہ چکے ہیں کہ وہاب نے دو برسوں میں پاکستان ٹیم کو کوئی میچ نہیں جتوایا ۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ نے وہاب ریاض کے کیرئیر کو خدشات سے دوچار کر دیا ہے ۔ انہیں اب ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

تازہ ترین