• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اسمبلیوں کی تمام 24 نشستوں کے غیرسرکاری نتائج

صوبائی اسمبلیوں کے 24حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، جن میں پنجاب اسمبلی کی 11 ، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی2، 2 جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستیں شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کے تازہ ترین نتائج پیش خدمت ہیں:

پنجاب اسمبلی کے نتائج

جہلم میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی چھوڑی ہوئی صوبائی اسمبلی کی نشست جیت کر مسلم لیگ ن نے اپ سیٹ کر دیا ہے۔

جہلم کے حلقہ پی پی 27 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر محمود جیت گئے، تحریک انصاف کے امیدوار شاہ نواز راجا دوسرے نمبر پر رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی تحریک انصاف اپنی جیتی ہوئی نشست ہار گئی۔

لاہور سے شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی دونوں نشستیں مسلم لیگ ن نے دوبارہ جیت لیں۔

پی پی 3: تحریک انصاف کو برتری

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 میں ن لیگ کے افتخار احمد خان 43259ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے محمد اکبر خان نے 43032 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 27 : ن لیگ کامیاب

پی پی 27 جہلم میں 239 میں سے 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ناصر محمود 61542 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ تحریک انصاف کے شاہنواز راجا 60886 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 87: تحریک انصاف کامیاب

تحریک انصاف کے ملک احمد خان بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

پی پی 103: ن لیگ کامیاب

پی پی 103 فیصل آباد 7 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جعفر علی 39512 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے شمشیر حیدر 33373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 118: آزاد امیدوار کامیاب

صوبائی اسمبلی کے حلقہ 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ ون میں آزاد امیدوار چودھری بلال اصغر 55286 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے اسد زمان 50097 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 164: ن لیگ کامیاب

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 164 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت بٹ 34608 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ یوسف علی 27047 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 165: ن لیگ کامیاب

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملوک کھوکھر 37911 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد منشا سندھو 32169 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 201: تحریک انصاف کامیاب

پی پی 201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے صمصام علی بخاری 58 ہزار 699 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد طفیل 47675 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 222: آزاد امیدوار قاسم عباس کامیاب

پی پی 222 ملتان کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قاسم عباس خان 36190 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے سہیل احمد نون 30107 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 261: تحریک انصاف کامیاب

پی پی 261 رحیم یار خان کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار فواز احمد 29526 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے مخدوم حسن رضا ہاشمی 14995 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 272:تحریک انصاف کامیاب

پی پی 272 مظفر گڑھ کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 27752 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان 18853 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 292: ن لیگ کامیاب

پی پی 292 ڈیرہ غازی خان میں 105 میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے اویس احمد خان لغاری 32059 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مقصود خان لغاری 21367 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ اسمبلی کے نتائج

صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

پی ایس 30: پیپلز پارٹی کامیاب

پی ایس 30 خیرپور کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے احمد رضا شاہ جیلانی 32233 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے محرم علی شاہ 20733 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 87: پیپلز پارٹی کامیاب

پی ایس 87 کراچی ملیر کے 124 میں سے 82 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد ساجد جوکھیو 32241 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار قادر بخش گبول 12448 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


بلوچستان اسمبلی کے نتائج

بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں میں سے ایک پر آزاد امیدوار جبکہ دوسری پربی این پی کے امیدوارنے کامیابی حاصل کی۔

پی بی 35: اسلم رئیسانی کامیاب

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 میں آزاد امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13155 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار نور احمد 9870 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 40:بی این پی کامیاب

پی بی 40 خضدار کے تمام 93 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بی این پی کے محمد اکبر 23722 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل 14312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


خیبر پختونخوا اسمبلی کے نتائج

خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ محمود خان کے آبائی ضلع سوات میں 2 نشستوں پر تحریک انصاف اپنی جیتی ہوئی نشستیں ہار گئی۔ پشاور میں بھی بیگم ثمر ہارون بلور جیت گئیں۔

خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر مقابلہ ہوا۔

پی کے 3:ن لیگ کامیاب

سوات سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 3 کے تمام 98 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردار خان 16859ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ تحریک انصاف کے ساجد علی 15696 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 7: اے این پی کامیاب

پی کے 7 سوات کے تمام 95 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے وقار احمد خان 13997 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے فضل مولا 13663 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 44: تحریک انصاف کامیاب

پی کے 44 صوابی کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 18723 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جب کہ اے این پی کے غلام حسین 17093 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 53: تحریک انصاف کامیاب

پی کے 53 مردان میں تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد عبدالسلام 19192 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے احمد خان 19131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 61: تحریک انصاف کامیاب

پی کے 61 نوشہرہ کے تمام 106 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خٹک 14713 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اے این پی کے نور عالم خان 9466 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 64: تحریک انصاف کامیاب

پی کے 64 نوشہرہ کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے لیاقت خان 22775 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے محمد شاہد 9560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 78: اے این پی کامیاب

پی کے 78 پشاور میں تمام 117 پولنگ اسٹینشز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی ثمرہارون بلور 20916 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ تحریک انصاف کے عرفان عبدالسلام 16819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 97: تحریک انصاف کامیاب

ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 137 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل امین خان 18124 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے فرحان افضل ملک 7952 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 99: تحریک انصاف کامیاب

پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آغاز اکرام اللہ گنڈاپور 33289 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار فتح اللہ خان 24976 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین