• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی،جسم فروشی کا اڈہ چلانے پر خاتون سمیت 8پاکستانیوں کو 5سال قید

دبئی (سبط عارف) پاکستان کے 8باشندوں کو تین لڑکیوں کو اسمگل کرنے اور جسم فروشی کیلئے مجبور کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اتوار کے روز دبئی کی عدالت نے ان 8ملزمان پر انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی کا اڈا چلانے پر فرد جرم عائد کی۔ ان 8پاکستانیوں میں سے ہر ایک کو کو سزا پوری ہونے پر 5400ڈالر جرمانہ ادا کرنے کے بعد ان کے ملک ڈیپورٹ کردیا جائیگا۔ دبئی کی عدالت کو سماعت کے دوران بتایا گیا کہ کس طرح ملزمان نے 17سالہ لڑکیوں کے پاسپورٹ میں تبدیلی کی تاکہ حکام انکی عمر سے انہیں پہچان نہ سکیں۔ تینوں لڑکیاں جن کی عمریں 17سال ہیں، پاکستان میں 37سالہ سیلز وومین سے ملیں جس نے انہیں دسمبر 2017میں دبئی چلنے پر آمادہ کیا۔ پولیس نے دبئی کے علاقہ البراہہ میں دسمبر 2017میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سات مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ چھاپے کے بعد پولیس نے فلیٹ پر موجود موبائل فونز، کیس اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر فلیٹ کو تالا لگا دیا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق لڑکیوں نے بتایا کہ ان سے پاکستان میں رابطہ کیا گیا تھا اور دبئی میں ملازمت کی پیش کش کی گئی تھی۔ ملازمت کی پیشکش قبول کرنے کے بعد ان کے کاغذات میں تبدیلی کی گئ تاکہ پاسپورٹ حاصل کر کے سفر کیا جاسکے۔

تازہ ترین