• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر نے جنسی ہراسگی کے الزامات کو مسترد کردیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ مبشر جاوید (ایم جے) اکبر نے خود پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے الزام لگانے والی خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ 9 اکتوبر کو سب سے پہلے ایک صحافی خاتون نے ایم جے اکبر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک ٹوئٹ کی تھی۔ سب سے پہلے خاتون صحافی پریا رامانی نے ایم جے اکبر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اسٹیٹ وزیر خارجہ نے اس وقت ہراساں کیا، جب متاثرہ خاتون کی عمر 23 سال اور ایم جے اکبر کی عمر 47 سال تھی۔

تازہ ترین