• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ حیدرآباد کے چیئرمین عباس خان کے انتقال پر میئر اور دیگر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میئر حیدرآباد سید طیب حسین، ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی، میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی، اراکین کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے چیئرمین اور ہیلتھ کمیٹی کے رکن عباس خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباس خان ایک ملنسار اور محبت کرنے والے انسان تھے، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین بالخصوص ان کے بڑے بھائی اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

تازہ ترین